مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے ترنول کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 6 وہابی دہشت گردوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 80 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 80 کلو گرام بارودی مواد، 45 سے زائد اقسام کے پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2015 - 12:16
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے ترنول کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 6 وہابی دہشت گردوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 80 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔