اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2015 - 18:19

ترکی کے جنگی جہازوں نے علیحدگی پسند سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 60 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی جہازوں نے علیحدگی پسند سنی کردوں  کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 60 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل عراق کی وزارت خارجہ نے عراقی سرزمین کے اندر سنی کردوں کے ٹھکانوں پر ترکی کے ہوائی حملوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔