مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قانون نے نافذ کرنے والے اداروں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو شرانگیز تقریر کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) وہابی تنظیموں کی ایک سرپرست تنظیم ہے جو وہابی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ گزشتہ رات چنیوٹ میں ایک مذہبی پروگرام میں شریک تھے اور اس دوران انہوں نے شرانگیز تقریر کی جس کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شرانگیز اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر گرفتاری کے احکامات دے رکھے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2015 - 12:52
پاکستان میں قانون نے نافذ کرنے والے اداروں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو شرانگیز تقریر کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) وہابی تنظیموں کی ایک سرپرست تنظیم ہے جو وہابی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔