امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا دوسروں کے لئے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہی ہے لیکن نیک عمل خود نیک انسان کی اپنی جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا دوسروں کے لئے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہی ہے  لیکن نیک عمل خود نیک انسان  کی اپنی جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب ہم کسی کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے جینز میں انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان کے ا ندر جراثیم سے لڑنے والے اینٹی باڈیز جینز کا نظام بھی انتہائی مضبوط ہو جاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ فقط اپنی ذات تک محدود رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں کسی مقصد کے تحت زندگی گزارنے والوں کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔