مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدرہانس فیشر ایران کے صدرحسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ آسٹریا کے صدر نے ایران روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سن 60 کی دہائی میں آسٹریا اور ایران کے تعلقات بڑے گہرے اور مضبوط تھے۔
آسٹریا کے صدر نےکہا کہ میرا دورہ تہران سیاسی اور اقتصادی اہداف پر مشتمل ہے اور ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔آسٹریا کے صدر نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں اور ایران علاقائی امن و ثبات میں اہم اور تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے ۔