مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور اسلامی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ مآرب میں اتحادی فوج کے ٹھکانے پر ایک ہی میزائل فائر کیا جس میں سعودی عرب کے اتحاد میں شامل 60 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امارات کے 45، بحرین کے 5 اور سعودی عرب کے 10 فوجی شامل ہیں جبکہ درجنوں فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج کے ایک میزائل نے یمنی فوج کا پلڑا بھاری کردیا ہے یمنی فوج نے اتحادی فوج کو 24 گھنٹوں مین یمن سے نکل جانے کی مہلت دی ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو انھیں یمن میں ہی دفن کردیا جائے گا۔
یمنی فوج کے ترجمان جنرل لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے ابھی اپنے اصلی ہتھیاروں کو استعمال ہی نہیں کیا کیونکہ سعودی عرب بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عام شہریوں کو اپنی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے اور ہم اسلامی قواعد کے تحت صرف سعودی عرب کی سرحدی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہمارے اہداف میں صرف حملہ آور جارح فوجی شامل ہیں اور ہم یمن کی سرزمین پر کسی بھی جارح فوجی کا وجود برداشت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یمن جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی شکست یقینی ہے سعودی عرب پانچ ماہ سے جاری جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس نے صرف یمن کی شہری آبادی ، مساجد ، اسپتالوں اور مدرسوں کو منہدم کیا ہے لیکن یمنی فوج سعودی عرب کو عبرتناک درس دینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔