مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کواشتہاری ملزم قراردیتےہوئے تفتیشی افسرسے 22ستمبرکوتفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ الطاف حسین کےخلاف رینجرز اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ سول لائن کراچی میں درج ہے جورینجرزکے کرنل طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا -تفتیشی افسر نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ہے،تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 ستمبر 2015 - 12:39
پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کواشتہاری ملزم قراردیتےہوئے تفتیشی افسرسے 22ستمبرکوتفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔