افغانستان علماء کونسل نے پاکستانی وہابی ملاؤں کی کونسل کے سربراہ ملا طاہر اشرفی کے دورہ افغانستان کی شدید مخالفت کی ہے۔

کابل میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان علماء کونسل نے پاکستانی وہابی ملاؤں کی کونسل کے سربراہ  ملا طاہر اشرفی کے دورہ افغانستان کی شدید مخالفت کی ہے۔

افغان علماء کونسل کے سربراہ نے افغان صدارتی محل کے نام ایک خط میں واضح کیا ہے کہ افغان علماء کونسل طاہر اشرفی کے دورہ افغانستان کے خلاف ہیں طاہر اشرفی پاکستان میں وہابی علماء کونسل کے سربراہ ہیں اور وہ افغانستان میں جہا د جاری رکھنے کے سلسلے میں کئی بار اختلافی بیان دے چکے ہیں اشرف طاہری افغانستان میں خودکش حملوں کی بھی حمایت کرتے رہے ہیں۔