اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2015 - 17:10

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو سب کے لئے مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزائر کے قومی ٹی وی چینل کے ساتھ  گفتگو میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو سب کے لئے مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف نہیں ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کی پالیسی مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنےاور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات پر استوار ہے اور ہمارے دوستوں کو بھی ایسی ہی  پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ  ملکربہتر مستقبل کے لئے اپنی تلاش و کوشش جاری رکھےگا اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کی بھی ایسا ہی کریں گے۔

ایرانی وزير خارجہ نے ایٹمی معاہدے کو اسلام ، مسلمانوں اورپورے خطے کے لئے ایک اہم سفارتی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ منطقی گفتگو کے ذریعہ مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی قوم کو طاقت  اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ دبایا نہیں جاسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور الجزائر کے باہمی روابط کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور الجزائر تمام شعبوں میں باہمی روابط کوفروغ دینے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔