مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست منی پور کی اسمبلی میں تین متنازع بلوں کی منظوری کےبعد ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاستی وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی اسمبلی میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک چوراچاند پورمیں فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔واقعے کے بعد علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا،پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2015 - 13:15
ہندوستانی ریاست منی پور کی اسمبلی میں تین متنازع بلوں کی منظوری کےبعد ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔