مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے امریکہ اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے دو مجرموں کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدلیہ کے ترجمان حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتہ قبل امریکہ اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے دو افراد پر مقدمہ چلایا گيا اور سرانجام انقلاب اسلامی عدالت نے دونوں مجرموں کے لئے دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ عدلیہ ملک کے اقتصادی اور غیر اقتصادی نظام میں خلل ایجاد کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کے لئے امادہ ہے۔