مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر خوبار میں آئل فیلڈ کی رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے بجھانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی گئی۔ سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق آتشزدگی کے باعث عمارت میں موجود 11 افراد ہلاک اور 220 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ عمارت سعودی آئل ریفائنری " آرامکو" کی ہے جو دنیا کی بڑی آئل کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2015 - 00:23
سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔