کیریبین جزائر کے ملک ڈومینکن ریپبلک میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیریبین جزائر کے ملک ڈومینکن ریپبلک میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکی ملک ڈومینکن ریپبلک میں سمندری طوفان اریکا نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ طوفان نے اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں کا رخ کرلیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق سمندری طوفان اریکا سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔