نیویارک میں ایئر شو کی تیاری کے دوران 1طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں ایئر شو کی تیاری کے دوران 1طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق حادثہ اسٹیوارٹ ایئر پورٹ پر پیش آیا، جہاں ایئر شو کی تیاریاں اپنے عروج پر تھیں، جس کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے 1طیارہ ہُڈسن ویلی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہاز کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی شہر نیو یارک میں 2روزہ ایئر شو آج سے شروع ہو رہا ہے، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔