اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2015 - 00:21

امریکہ نے تعلل کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کو نیویارک میں عالمی پارلیمانی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لئے ویزا صادر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں وزارت خارجہ کے قونصلی امور کے ڈائریکٹر حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نیویارک میں عالمی پارلیمانی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں کوئي مشکل نہیں ہے امریکہ نے تعلل کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے لئے ویزا صادر کردیا ہے انھوں نے کہا کہ لاریجانی اور اس کے ہمراہ وفد کے تمام اراکین کا ویزا پہنچ گیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی مشکل نہیں ہے  قشقاوی نے کہا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی کے سفر کے پروگرام کے بارے میں پارلیمنٹ کے دفتر سے اعلان کیا جائے گا۔