مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ریٹائرڈ فوجیوں نے سن 1965 کی جنگ کی یادگاری تقریبات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے، انکا مطالبہ ہے کہ تمام فوجیوں کی پنشن میں یکساں اضافہ کیا جائے۔ہندوستان میں ایک ہی رینک پر ریٹائرڈ ہونے والے فوجیوں کو مختلف پنشن ملتی ہے۔ یعنی پرانے پنشنرز کو کم پنشن اور نئے پنشنرز کو زیادہ پنشن۔ پرانے پنشنرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی پنشن نئے پنشنرز کے برابر کی جائے۔ مودی سرکار یہ مطالبہ مان نہیں رہی جس پر پرانے فوجی پنشنرز نے جنتر منتر پر ہڑتالی کیمپ لگا رکھا ہے۔ ان مظاہرین کا نعرہ ہے کہ ایک رینک، ایک پنشن۔ جمعرات کے روز ان سابق فوجیوں کے وفد سے مودی سرکار کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2015 - 00:18
ہندوستان کے ریٹائرڈ فوجیوں نے سن 1965 کی جنگ کی یادگاری تقریبات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے، انکا مطالبہ ہے کہ تمام فوجیوں کی پنشن میں یکساں اضافہ کیا جائے۔