مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں گیس سلینڈروں سے بھرے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہرات میں گیس سیلنڈرزسے بھرے ٹرک میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ٹرک ایک کچی بستی سے گزررہا تھا، دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ ٹرک میں آگ لگ گئی اوروہ کچی بستیوں میں موجود کیمپوں پرجاگرا،حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طورپرمقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے ہیں۔ اسپتال کے ترجمان رفیق شیرازی کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس چکا تھا ،چاروں کو علاج کے لئے ایران لے جایا گیا ہے جبکہ دیگرزخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2015 - 01:32
افغانستان کے صوبہ ہرات میں گیس سلینڈروں سے بھرے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔