مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور کی ایک عدالت سے ڈکیتی، اغوا اور چوری کے 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے پر سکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈکیتی، چوری اور اغوا کے الزام میں گرفتار ملزمان عاصم ، جاوید اور عنصر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا گیا تاہم عدالت سے ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد تینوں ملزمان کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد گلے مل کرایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور کہتے رہے کہ مبارک ہو مبارک ہو ضمانت ہوگئی۔ اس موقع پر پولیس اہلکار ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اوریہ بھی گوارا نہ کیا کہ عدالت سے معلوم کیا جائے کہ ملزمان کی ضمانت ہوئی ہے یا نہیں اوریوں تینوں ملزمان سخت سکیورٹی کو چکمہ دے کر باآسانی عدالت سے فرارہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2015 - 12:59
پاکستان میں لاہور کی ایک عدالت سے ڈکیتی، اغوا اور چوری کے 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے پر سکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔