مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی علیحدگی پسند سنی کرد تنظیم پ ک ک نے ترکی کے شمال مشرق میں شاہ دنیز نامی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 20 سنی کردوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں اس گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا ہے ۔ ترک حکومت نے ایک ماہ کے عرصہ میں مختلف کارروائیوں میں 814 سنی کردوں کو ہلاک کردیا ہے۔