مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان سے مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے اور اب پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی عوام، حکومت اور فوج کا یکساں مؤقف ہے اور مستقبل کے تمام مذاکراتی ایجنڈوں میں مسئلہ کشمیر شامل رہے گا جب کہ پاکستان اب ہندوستان سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا تاہم ہندوستان نے درخواست کی تو اس پر غور کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2015 - 00:07
پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان سے مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے اور اب پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا۔