برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جان کوطالبان اور داعش کی جانب سے خطرے کے باعث خصوصی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار دی سن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جان کوطالبان اور داعش کی جانب سے خطرے کے باعث خصوصی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی کو ہدف بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملالہ کی 24 گھنٹے سکیورٹی کے لئے مسلح اہلکار تعینات کیے ہیں ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس حکام نے ملالہ پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی 9 اکتوبر 2012 کو سوات کے شہر مینگورہ میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئی تھیں۔ملالہ یوسف زئی 9 اکتوبر 2012 کو سوات کے شہر مینگورہ میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئی تھیں، بعد ازاں 15 اکتوبر 2012 کو ہی ان کو علاج کے لئے برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ 3 سال سے مقیم ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔