مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم داؤد اوغلو ترکی میں اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد نئےانتخابات کرانے کی امید بڑھ گئی ہے۔
وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے صدر طیب اردوغان کو آگاہ کردیا ہے ۔ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت کھو دی تھی، اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ماہ سے زائد طویل مذاکرات کے باوجود اتحادی حکومت کا قیام عمل میں نہ لایا جا سکا۔ ترک وزیراعظم احمدداؤداوغلو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینےمیں ناکام رہے۔ انہوں نے صدررجب طیب اردوغان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترکی میں نئےانتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔