اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2015 - 11:13

شامی فورسز کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے تازہ کارروائی میں احرار شام اور انصار ہدی کے دو اہم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے تازہ کارروائی میں احرار شام اور انصار ہدی کے دو اہم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الزبدانی میں شامی فوج نے احرار الشام کے اہم کمانڈر ابو علی شدید کو ہلاک کردیا ہے ادھر شامی فوج نے درعا کے علاقہ میں انصار ہدی دہشت گرد کے اہم کمانڈر عبدالرزاق ابونبوت المعروف ابو عطا کو بھی ہلاک کردیا ہے۔