انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مشرقی حصے سے مل گیا جب کہ حکام نے طیارے میں سوار 54 افراد کی ہلاکت سے متعلق فی الحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مشرقی حصے سے مل گیا جب کہ حکام نے طیارے میں سوار 54 افراد کی ہلاکت سے متعلق فی الحال  تصدیق نہیں کی ہے لیکن ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا سے اے ٹی آر 42-300 طیارے نے 54 مسافروں کو لے کراوکسیبل کے لئے پرواز بھری تو فضا میں بلند ہونے کے صرف 10 منٹ بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔مسافر طیارے میں 44 مرد و خواتین کے علاوہ 5 بچے اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے اوکبیپ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافر طیارے کا ملبہ دیکھا ہے تاہم حکام نے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار مسافروں کے زندہ بچنے یا نہ بچنے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔