مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی شہربنگول میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔عراق کی سرحد سے ملحقہ شہرسیمدنلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کالعدم قراردی گئی کردستان ورکرز پارٹی اور حکومت کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ترکی میں پرتشدد واقعات میں 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 اگست 2015 - 18:59
ترکی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔