اجراء کی تاریخ: 15 اگست 2015 - 13:13

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے معدوم سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹےحمزہ بن لادن نے کابل میں جہاد کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے معدوم سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹےحمزہ بن لادن  نے کابل میں جہاد کا اعلان کیا ہے۔ اسامہ بن لادن کی 2011 میں ہلاکت کے بعد حمزہ بن لادن  اس کے خاندان کا پہلا شخص ہے جس نے پیغام میں جہاد کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ایمن الظواہری نے ملااختر منصور کی بیعت کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ کابل میں علماء کونسل نے افغانستان میں ہر قسم کی جنگ کو غیر شرعی قراردیدیا ہے۔