اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے اپنی بھر پور توانائی سے استفادہ کیا ہے لیکن مغربی ممالک بالخصوص امریکہ ناقابل اعتماد ممالک ہیں وہ 100 بار دستخط کرنے کے بعد بھی معاہدہ توڑ دیتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے اپنی بھر پور توانائی سے استفادہ کیا ہے لیکن مغربی ممالک بالخصوص امریکہ ناقابل اعتماد ممالک ہیں وہ 100 بار دستخط کرنے کے بعد بھی معاہدہ توڑ دیتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے مجمع جہانی اہلبیت (ع) کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں 130 ممالک سے 700 مہمان شرکت کررہے ہیں ۔

خطیب جمعہ نے حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیھم السلام کےفضائل بیان کرنے کے سلسلے میں میری زبان قاصر ہے ان کے بارے میں ہماری معرفت بہت کم ہے اور اس عدم معرفت کی بنا پر ہمیں اللہ تعالی کی بارگاہ میں معذرت کرنی چاہیے ۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے دور میں علوم اسلامی کو فروغ دینے میں اپنی تمام توانائیوں سے بھر پور استفادہ کیا۔ انھوں نے 4 ہزار شاگردوں کی تربیت کرکے انھیں اسلامی معاشرے کے حوالے کیا۔