مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں گرینیڈ دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں دھماکہ اُس وقت ہوا جب نمازی،فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے.ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا، جب ایک نمازی نے گلاس کو اٹھا کر سیدھا رکھنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا.زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے.
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2015 - 11:21
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کی جامع مسجد میں گرینیڈ دھماکے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں.