مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی میں رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن پر تحفظات کے پیش نظر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل رات ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹیوں کا کراچی اور لندن میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹیوں کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی فورم پر شنوائی نہیں ہو رہی، اسمبلیوں اور عدالتوں میں کچھ بھی نہیں بولا جا رہا لہذا ایسی صورت حال میں ہمارے پاس استعفوں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کے 24 اراکین قومی اسمبلی میں اپنے استعفے پیش کریں جب کہ اگلے مرحلے میں ایم کیو ایم کے 8 سینیٹرز ایوان بالا میں اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سندھ اسمبلی اور کشمیر اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2015 - 11:12
پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی میں رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن پر تحفظات کے پیش نظر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔