مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سنی کرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کی مکمل نابودی تک ہوائی حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
اردوغان نے کہا کہ جب تک سنی کرد علیحدگی پسند ہتھیار زمین پر نہیں رکھتے تب تک ان کے خلاف ہوائی حملے جاری رہیں گے ۔ ترکی نے دو ہفتہ قبل کردوں پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہےجس میں اب تک سیکڑوں سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی کے حملے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بھی جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ ترک حکومت اس سے قبل داعش دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرتی رہی ہے۔