مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں شدید گرمی کی لہر سے 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عمررسیدہ افراد کی ہے جب کہ سب سے زیادہ اموات گنجان آبادی والے شہر قاہرہ میں ہوئیں جہاں اب تک 26 افراد گرمی کے ہاتھوں دم توڑ چکے ہیں جن میں سات خواتین بھی شامل تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2015 - 09:37
مصر میں شدید گرمی کی لہر سے 2 روز میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔