اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2015 - 12:14

برطانوی اخبار کے مطابق شام میں امریکہ اور اس کے جنگ طلب اتحادیوں کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے جنگ طلب اتحادیوں کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمہ کے لئے تقریبا 4 سال قبل داخلی بحران شروع کیا گیا تھا جس میں امریکہ، سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے اہم نقش ایفا کیا لیکن بشار اسد کی حکومت کو دہشت گردی کے ذریعہ گرانے میں ان ممالک کو شکست ہوئی اور دہشت گرد خود ان کے گریبان گیر ہوگئے ہیں ۔ اخبـار کے مطابق شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں جبکہ شام کے سلسلے میں روس اور ایران کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔