اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب، اسرائیل اور داعش دہشت گردوں کو تین شیطانی اور خبیث مثلث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا شیطان امریکہ ان تینوں چھوٹے شیطانی اور شریر مثلثوں اسرائیل، سعودی عرب اور داعش کی سرپرستی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب، اسرائیل اور داعش دہشت گردوں کو تین شیطانی اور خبیث مثلث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا شیطان امریکہ ان تینوں چھوٹے شیطانی اور شریر مثلثوں اسرائیل، سعودی عرب اور داعش کی سرپرستی کررہا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے علاقہ کے شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل اور داعش کے وحشیانہ اور ظالمانہ اقدامات ایک جیسے ہیں اور یہ تینوں شیطانی اور استکباری طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کو کمزور بنا رہی ہیں اور تینوں شریر اور ظآلم طاقتیں فلسطین، عراق، شام اور یمن میں بھیانک اور ہولناک  جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں اور تینوں شیطانی طاقتوں کو بڑے شیطان امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مذاکراتی ٹیم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایت اور ایرانی قوم کے اہداف کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے اور انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنوں کی رعایت کرتے ہوئے ایرانی قوم کے حقوق کی احسن طریقہ سے پاسداری کی ہے۔

لیبلز