پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹوں سمیت 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں  پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ مانسہرہ کے علاقے سری کوٹ میں پیش آیا۔ فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میجر ہمایوں، پائلٹ میجر مزمل، پائلٹ میجر ڈاکٹر شہزاد، میجر ڈاکٹر عاطف، میجر ڈاکٹر عثمان، حوالدار منیر عباسی، فلائیٹ انجنیر حوالدار آصف، کریو چیف نائیک عامر سعید، نائیک مقبول، سپاہی رحمت اللہ، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ، سپاہی وقار شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے ایک افسر کے مطابق ہیلی کاپٹر میڈیکل سپلائز لے کر راولپنڈی سے گلگت روانہ ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ خراب  موسم کے باعث پیش آیا ہے۔