پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں گجومتی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں گجومتی کے قریب  پولیس مقابلے کے دوران 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق افتخاراورحنیف نامی دو دہشت گردوں کو عدالت لایا جارہا تھا کہ انڈس ہائی وے پران کے ساتھیوں نے وین پرحملہ کردیا اوردونوں کو چھڑا کر فرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھرکی پولیس متحرک ہوگئی اوربستی گجومتہ کے قریب  دہشت گردوں کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں افتخار اورحنیف سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرارہوگئے، ہلاک ہونے والے تیسرے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم وہابی تنظیم سے ہے جو 2011 میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکار اور 2015 میں مقامی عدالت کے احاطے میں کانسٹیبل کو ہلاک کرنے میں ملوث ہیں۔