اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےتہران کے جنوب مغرب میں اسلام شہر میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے عقل و منطق کے ذریعہ چھ عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے اور اپنے مضبوط عزم کے ساتھ ظالمانہ پابندیوں کا تالا توڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےتہران کے جنوب مغرب میں  اسلام شہر میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے عقل و منطق کے ذریعہ چھ عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے اور اپنے مضبوط عزم کے ساتھ ظالمانہ پابندیوں کا تالا توڑ دیا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاہدے پر اسرائیل اور صہیونیوں نوازچند جنگ طلب حکام کے علاوہ باقی تمام قومیں اور حکومتیں شاد اور خوشحال ہیں اور اسلام و ایران کے دشمنوں  نے جس دروازے کو ایرانی قوم پر بند کررکھا تھا اور جس کی وجہ سے ایرانی قوم اپنی محصولات کو باہر برآمد نہیں کرسکتی تھی وہ دروازہ آج کھل گیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں قوم کے عزم و ہمت کی مظہر ہیں۔ اور ہمیں اپنی قوم، اپنے سفارتکاروں اور اپنے حقوقدانوں پر فخر ہے جنھوں نے 23 ماہ کی تلاش و کوشش کے بعد عقل و منطق کے ذریعہ چھ عالمی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

صدر نے کہا کہ ایرانی قوم ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی اور انقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں کی جانب آگے کی سمت بڑھتی رہےگی۔