مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزير خارجہ ولیدالمعلم عمان کا دورہ کریں گے۔ ولید المعلم عمان کے دورے کے دوران عمان کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے ساتھ دوطرفہ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شامی وزیر خارجہ اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ اور صدر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2015 - 00:32
شام کے وزير خارجہ ولیدالمعلم عمان کا دورہ کریں گے۔