مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے اہلخانہ نے طالبان کے نئے سربراہ کی قیادت کو ٹھکرا دیا ہے اور طالبان شورای اختلاف کا شکار ہوگئی ہے۔ اس سے قبل طالبان کے ایک دھڑے کی جانب سے ملامنصور کی نامزدگی پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد ملا منصور نے اپنے 30 منٹ کے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو متحد رہنا چاہیے کیونکہ ان کے درمیان تفریق صرف مخالفین کو ہی خوش کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو باضابطہ طور پر تحریک طالبان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 4 اگست 2015 - 00:41
افغانستان میں سرگرم طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے اہلخانہ نے طالبان کے نئے سربراہ ملا منصور کی قیادت کو ٹھکرا دیا ہے اور طالبان شورای اختلاف کا شکار ہوگئی ہے۔