امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کا خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کا خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔ اوراس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ کیری نے یہ بات اتوار کے روز قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقاتوں کے بعد کہی، ان ملاقاتوں میں مصر اور علاقائی امور پر بات کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پرمکمل طور پر عمل درآمد ہوا تو مصر اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور مصر کا مشترکہ موقف ہے اور اس معاہدے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے کوئي خطرہ نہیں رہےگا۔