اجراء کی تاریخ: 1 اگست 2015 - 12:38

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستانی وزير اعظم اور دیگر حکام سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستانی وزير اعظم نواز شریف اور دیگر حکام سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ اردوغان اس ملاقات میں پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔