مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بنوں میں ایف آر دریوہا ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2015 - 13:08
پاکستان کے علاقہ بنوں میں ایف آر دریوہا ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔