لیبیا کی عدالت نے ملک کے ڈکٹیٹر معدوم صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام سمیت 8 افراد کو موت کی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی عدالت نے ملک کے ڈکٹیٹر معدوم صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام سمیت 8 افراد کو موت کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معمر قذافی کے دور کے سابق انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور وزیراعظم البغدادی المحمدی بھی سزا پانے والوں شامل ہے۔ملزمان کے خلاف قتل، اغوا، ریپ، لوٹ مار، تخریب کاری، پبلک فنڈز میں غبن، عوام کو اکسانے کی سازش اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے ہیں۔لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام کی گرفتاری کی تصدیق بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے اگست 2011 میں کی تھی۔واضح رہے کہ ڈکٹیٹر معمر قذافی 42 سال تک لیبیا کے حکمران رہے اور ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دو ماہ بعد اکتوبر 2011ء میں مغرب نواز شدت پسندوں نے انھیں ان کے آبائی علاقے میں قتل کردیا تھا۔ معمر قذافی کی حکومت کو گرانے میں سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ سعودی عرب نے قذافی کی ہلاکت کا نسخہ شام کے صدر بشار اسد کے خلاف بھی استعمال کیا جسے شامی عوام اور حکومت نے ناکام بنادیا ۔