مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈٓالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2015 - 17:57
پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈٓالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔