اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2015 - 14:05

شامی فورسز کی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی کارروائی اور درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز کی سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے شامی فورسز کی درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

شامی فورسز نے مقص الحجر،بنایات العظم اور صوامع الحبوب میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر النصرہ کے مرکز کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبـر ہے۔