ماہرین نے جدید تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بے وقت اور مختلف اوقات میں نیند پوری کرنے والی خواتین میں کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین نے جدید تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بے وقت اور مختلف اوقات میں نیند پوری کرنے والی خواتین میں کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔کرنٹ بیالوجی نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی اوقات کار کی باربار تبدیلی سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عمر اور جسمامت کے لحاظ سے مطلوبہ وزن سے 10 کلو زیادہ وزن سے چھاتی کے کینسر کے خطرات میں مبتلا خواتین کو 5 برس پہلے کینسر ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے ایسی خواتین جن کے خاندان میں چھاتی کے سرطان کا مرض پایا جاتا ہو انھیں مختلف اوقات میں کام سے گریز کرنا چاہیئے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ مرض لاحق ہونے کی یہ وجہ غیر یقینی ہے لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں دن اور رات کے کام کے اوقات اور چھاتی کے کینسر کے درمیان براہ راست ربط ظاہر کیا گیا ہے۔