مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں کےخلاف جنگ ہماری نسل کی جنگ ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ برطانوی اقدارمشترکہ ہیں اوراب ثقافتی حساسیت کی بنیادپرآنکھیں بندنہیں کی جائیں گی۔ کیمرون نے برمنگھم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سازشی نظریات کی مذمت، تشددمستردکرنے اوراسلام کی غلط توجیح کرنیوالوں کوشکست دینے کیلیے حکومت کی مددکریں۔کیمرون نے کہا کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں کو ہمیں شکست دینی ہے اورایسامسلمان رہنماؤں، والدین، علماء اورٹیچرزکی مددکے بغیرممکن نہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ داعش کوبیرون ملک شکست دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق داعش کی تشکیل میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا اور جن دہشت گردوں کو مذکورہ ممالک نے شام کے لئے تشکیل دیا وہ دہشت گرد آج خود امریکہ اور براطانیہ کے لئے مشکل بن گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2015 - 10:39
برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ اسلام سے منحرف دہشت گردوں کےخلاف جنگ ہماری نسل کی جنگ ہے۔