سعودی عرب نے یمن کے دوسرے بڑے شہر پر قبضہ کرنے کے لئے شدید ہوائی اور بحری حملوں کے بعد کرائے کے فوجیوں کو عدن میں لڑنے کے لئے اتارا جنھیں یمنی فورسز اور قبائل نے بڑے پیمانے پر ہلاک کردیا ہےاس لڑائی میں سعودی عرب اور امارات کے کئی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار رسالت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے دوسرے بڑے شہر پر قبضہ کرنے کے لئے شدید ہوائی اور بحری حملوں کے بعد کرائے کے فوجیوں کو عدن میں لڑنے کے لئے اتارا جنھیں یمنی فورسز اور قبائل نے بڑے پیمانے پر ہلاک کردیا ہےاس لڑائی میں سعودی عرب اور امارات کے کئی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 6 دنوں سے عدن پر قبضہ کرنے کی بھر پور کوشش کی اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے اپنے ہوائی اور بحری حملوں میں شدید اضافہ کردیا لیکن 6 دن کی لڑائی میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجی یا ہلاک کردیئے گئے ہیں یا فرار ہوگئے ہیں ۔انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے 4000 بم عدن پر گرائے ہیں اور 400 سے 600 تک کمانڈو فوجی لڑائی کے لئے بھیجے جن میں سے اکثر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یمنی فورسز نے عدن کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے پاک کرکے عدن پر سعودی عرب کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے کرائے کے درجنوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیبلز