افغانستان میں گلبدین حکمتیار کی پارٹی حزب اسلامی نے داعش کی مدد کا آغاز کردیا ہے اور داعش کے ساتھ گلبدین حکمتیار کا تعاون عیاں ہوگيا ہے۔

افغانستان کے سیاسی مسائل کے ماہر وحید مژدہ نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں گلبدین حکمتیار کی پارٹی حزب اسلامی نے داعش کی مدد کا آغاز کردیا ہے اور داعش کے ساتھ گلبدین حکمتیار کا تعاون عیاں ہوگيا ہے۔

وحید مژدہ کا کہنا ہے گلبدین حکمتیار کو داعش کے ساتھ تعاون کرنے سلسلے میں افغانستان کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے اب گلبدین حکمتیار داعش کے ساتھ صرف زبانی ہمدردی کا اظہار کررہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ گلبدین حکمتیار داعش کو ہر قسم کی مدد فراہم کررہا ہے۔

نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق گلبدین حکمتیار دہشت گرد وہابی گروپوں کے ساتھ  ہے اس نے یمن کے خلاف دہشت گردوں کو سعودی عرب بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔وہ صرف ایران کا مخالف نہیں بلکہ شیعوں کے خلاف بھی بیان بازی کرتا رہتا ہے اور اسطرح وہ بعض عرب ممالک کے قریب ہونا چاہتا ہے وہ مثبت یا منفی دونوں طریقوں سے اپنے آپ کو خبروں میں سرفہرست رکھنا چاہتا ہے۔