اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2015 - 13:20

شام کی فوج نے الحسکہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے الحسکہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی درجن دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے ۔ ادھر شامی فوج نے داعش اور النصرہ دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ لاذقیہ کے پانچ دیہاتوں کو آزاد کرلیا ہے۔ شامی فوج نے صوبہ رقہ میں فاطسہ اور اہیشہ علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

لیبلز