مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ویانا میں ایٹمی معاملے پر گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان جامع اور تاریخی معاہدے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کے صدر کو الگ الگ پیغامات میں مبارکباد پیش کی ہے۔
گروپ 1+5 میں امریکہ، روس، چین،فرانس،برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں۔